ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت عوام کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام : یڈ یورپا

حکومت عوام کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام : یڈ یورپا

Thu, 07 Sep 2017 10:08:49    S.O. News Service

منگلورو 6ستمبر (ایس او نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یڈیورپا نے صحافی و جہدکار گوری لنکیش کے قتل کے سلسلہ میں سدارامیا حکومت پر نکتہ چینی کی ۔ منگلورومیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یڈیورپا نے کہا کہ کانگریس حکومت عوام کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ گوری لنکیش کا ان کے گھر پر قتل ریاست کی بدتر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ظاہر کرتا ہے ۔منگل کی شام ہوئی اس قتل کی واردات کی جامع جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہدکارکلبرگی کاقتل کرنے والوں کو بھی ہنوز نہیں پکڑا گیا۔


Share: